کرناٹک: ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹرک بے قابو، 1 شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بھارت کی ریاست کرناٹک میں ٹرک ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہو کر کئی رکشوں، موٹر سائیکلوں اور بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد رکا۔
اس حادثے میں ایک 32 سالہ سبزی فروش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔