شمالی وزیرستان؛ پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سٹاف نے 391 سے زائد افراد کا معائنہ کیا جن میں 171 سے زائد بچے شامل تھے۔ قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض نسواں، چائلڈ اسپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
عوام نے بچوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔ نواز شریف 10 روز سویٹرز لینڈ میں قیام کرنے کے بعد 27 ستمبر کو لندن پہنچیں گے۔ لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کے مطابق چیک اپ ہو گا۔ نواز شریف ایک ہفتہ لندن قیام کے بعد پاکستان واپس لوٹیں گے۔