بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ گذشتہ سماعت پر ایف آئی اے حکام کو تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیس اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے بعد کوئی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوا۔ عدالت بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور سید طارق میر کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملین کی منی لانڈرنگ کی ایم کیو ایم رہنما بانی ایم کیو ایم ایف آئی اے الزام ہے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم کلثوم اکرم کو گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا۔
مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخوا برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج میرا ساتواں چکر ہے، جیلر کو ملاقاتیوں کی فہرست بھیجی گئی ہے، پولیس نے تین کلو میٹر دور ہمیں ناکے پر روکا ہے، ملاقات سے روکنا فسطائیت کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورننس کے معاملات بانی کی ہدایات کے مطابق ہی چلنے ہیں، ہم آج بانی سے ہدایات لینے آئے تھے، قومی ایجنڈوں پر بانی سے بات کرنی ضروری ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، فوج اس وقت ہی ڈیلیور کرسکتی ہے جب اس کے پیچھے عوام ہو، جس فوج کے ساتھ قوم نہ کھڑی ہو اسکا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی واضح ہے ہمارے کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، اگر کسی نے ہم پر جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں ہم جواب دیں گے، ہمیں اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے، جو لوگ طاقت میں ہیں انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، اگر کسی نے جارحیت کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔
Post Views: 1