Nawaiwaqt:
2025-11-19@04:23:21 GMT

گوگل کا کم قیمت یوٹیوب پریمئم لائٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

گوگل کا کم قیمت یوٹیوب پریمئم لائٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اگر آپ یوٹیوب دیکھنے میں کافی وقت گزارتے ہیں اور پسندیدہ ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے پریشان ہیں تو گوگل کی جانب سے ایک نیا حل پیش کیا جا رہا ہے۔ابھی بھی یوٹیوب میں اشتہارات سے پاک تجربے کے لیے پریمیئم سروس دستیاب ہے مگر اکثر افراد کو اس کی ماہانہ فیس کافی زیادہ لگتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بجٹ فرینڈلی یوٹیوب پریمیئم لائٹ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں بھی صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں ایسے صارفین کو ہدف بنایا جائے گا جو میوزک ویڈیوز کی بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ پریمیئم لائٹ کی فیس کیا ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیوب کی جانب سے پریمیئیم لائٹ کی آزمائش 2021 میں چند یورپی ممالک میں شروع کی گئی تھی مگر 2023 میں اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا تھا۔مگر اب کمپنی کی جانب سے پریمیئم لائٹ کے ایک مختلف ورژن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ایک نئے یوٹیوب پریمیئیم پروگرام کی آزمائش کر رہے ہیں جس کے تحت بیشتر ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھنا ممکن ہوگا۔ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا مگر رپورٹ کے مطابق اس نئی سبسکرپشن سروس کو سب سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پریمیئم پروگرام کے صارفین کو یوٹیوب پر میوزک ویڈیوز  دیکھنے کے دوران اشتہارات کا سامنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پریمیئم لائٹ کی جانب سے

پڑھیں:

مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل

پنجاب کے ضلع علی پور میں  نجی اسکول کے مالک  کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے تک خواتین ٹیچرز اور طالبات کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا۔ 

مظفرگڑھ پولیس نے کہا کہ نجی اسکول کے سربراہ نے ٹیچرز اور طالبات کے ساتھ  بنائی گئی نازیبا ویڈیوز وائرل  کردیں۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے مزید متاثرین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خواتین کو نہ صرف خود زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ بلیک میل کرکے دوستوں کے سامنے بھی پیش کرتا، ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں کم از کم 4 خواتین کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملزم ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا۔

پولیس نے کہا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملزم ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا، اسکول سربراہ ہدایت رضوی طویل عرصے تک خواتین ٹیچرز اورطالبات کوبلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟
  • پاکستان میں گوگل دفتر ٹیک سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت: وزیر آئی ٹی 
  • ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل