ہزارہ ڈویژن کے وکلاء عدالتی تربیتی کورسز سے استفادہ حاصل کریں:چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد سے ملاقات میں انصاف تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار کی اجتماعی دانش عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانونی برادری کے تعاون کے بغیر مؤثر نظام انصاف ممکن نہیں جب کہ ملاقات میں ہزارہ بار کے وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تربیتی پروگرامز وکلاء کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن کے وکلاء عدالتی تربیتی کورسز سے استفادہ حاصل کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہزارہ ڈویژن چیف جسٹس
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
نوابشاہ ( نیوز ڈیسک) دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار