بھارتی پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے طلب کر لیا۔

اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی سمیت اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خلاف توقع راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی جس پر بھارتیوں نے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔

تاہم اب بھارت پولیس نے راکھی ساونت کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانے آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی

مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی یادو نے بتایا کہ راکھی ساونت کو 27 فروری کو حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔

پولیس نے راکھی ساونت کو یوٹیوب شو میں ہونے والی ایک شرمناک گفتگو کے حوالے سے بیان دینے کو بلایا ہے۔

اس شو پر بھارتی سپریم کورٹ نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور راکھی ساونت بھی اس شو میں بطور مہمان شرکت کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت دبئی منتقل ہوچکی ہیں اور اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا وہ بیان ریکارڈ کرانے ممبئی آئیں گی یا نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ویڈیو جاری کردی

اس سے قبل پولیس نازیبا گفتگو کرنے پر یوٹیوبرز رنویر اللہ آبادیا، آشیچ چندلانی، اور اپوروا ماکھیا کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکھی ساونت کو پولیس نے

پڑھیں:

بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا

بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔

خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔

اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر تلخ کلامی رہتی تھی۔

جس پر 10 ستمبر کو مکیش کماری دوبارہ اسکول ٹیچر کے گاؤں پہنچی اور اس کے اہلِ خانہ کے سامنے اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی شام اسکول ٹیچر نے لوہے کی راڈ سے مکیش کماری کو مار مار قتل کردیا اور لاش اپنی گاڑی میں ڈال کر سڑک کنارے کھڑی کر دی۔

پولیس کے بقول ملزم نے نہایت چالاکی کے ساتھ گاڑی پارک کی تھی تاکہ ایسا لگے جیسے یہ حادثہ تھا۔

گرفتاری کے بعد مانارام نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا