بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں، گھر کا مسئلہ ہے، قدوس بزنجو
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین میں اختلافات نہیں ہیں۔ یہ گھر کا مسئلہ ہے، جسے آپس میں حل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ و سینیٹر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے قائدین کے درمیان اختلافات گھر کا مسئلہ ہے۔ جسے آپس میں حل کریں گے۔ یہ بات انہوں نے حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں، بلکہ گھر کا مسئلہ ہے۔ جسے ہم گھر میں بیٹھ کر حل کریں گے۔ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار دینے والی پارٹی ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کا روزگار باڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے۔ میں نے اپنے دور میں باڈر ٹریڈ کے روزگار سے وابستہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں حب ماسٹر پلان اور حب ڈیلولپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دی تھی، جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا اور حب شہر کے تمام بنیاد مسائل ماسٹر پلان کے تحت حل ہوجائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں ںے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوف زدہ نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے، ہمارے مقدمات سپریم کورٹ میں شروع ہوتے تھے اور یہیں ختم ہو جاتے تھے مگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ نہروں اور پانی کی تقسیم کے مسائل مل بیٹھ کر حل ہوں گے، دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا ہوا ہے،نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، تحفظات کہیں بھی ہوسکتے ہیں جو بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے، وہ بھی عوام کے ووٹ لے کر آتی ہے۔
بھارتی دہشت گردی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈا کرتا ہے، بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے ہیں۔