آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔

انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔

آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا تھا کہ مجھے دنیا کی حسین ترین خاتون کا ساتھ نصیب ہو۔

ادکار نے کہا کہ میں نے 20 سال ٹائم پاس کیا لیکن اب میں تمھارے ساتھ ہوں۔ تمھارا ہوں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آدار جین کا اس سے پہلے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ افیئر تھا جس کا بریک اپ 2023 میں ہوا۔

آدار جین کے ٹائم پاس ریمارکس کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے محبت کے نام جس جس کو دھوکا دیا اسے اب ٹائم پاس کہہ رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹائم پاس کہا کہ

پڑھیں:

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • اسرائیل کی عالمی تنہائی بڑھ رہی، محاصرے کی سی کیفیت ہے، نیتن یاہو کا اعتراف
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • دریا کو بہنے دو، ملیر اور لیاری کی گواہی
  • اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف
  • قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف