Express News:
2025-04-25@09:39:21 GMT

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حکومت کے پہلے سال کے مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ میرے نزدیک یہ اچھی روایت ہے ہر حکومت کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے تا کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ انھوں نے بیانیہ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔

کارکردگی رپورٹ کو مریم نواز کی حکومت کے پہلے 365دن کا عنوان دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس رپورٹ میں نوے ایسے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جو ایک سال میں مریم نواز نے شروع کیے ہیں۔ جن پر کام شروع ہو چکا ہے اور جو تکمیل کے قریب ہیں۔

میں نے اس کارکردگی رپورٹ کا عمومی جائزہ لیا ہے لیکن میرے نزدیک یہ سب منصوبے اپنی جگہ لیکن پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف جو کامیاب آپریشن کیا گیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہو کہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں حکومتی جماعت کے ارکان کے گھر اور دیگر پراپرٹیز بھی مسمار کی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے تجاوزات کا یہ آپریشن اس قدر کامیاب نظر آرہا ہے۔

اسی طرح وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد جب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے تو چند دوستوں نے اسے ایک ناممکن کام بتایا۔ لیکن آج پنجاب میں صفائی کی مریم نواز کے سیاسی دشمن بھی تعریف کر رہے ہیں۔

پنجاب کی صفائی کا جب دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جاتا ہے تو پنجاب کی صفائی بہت بہتر نظر آتی ہے۔بہر حال مریم نواز کی کارکردگی رپورٹ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک پر وقار تقریب میں یہ کارکردگی رپورٹ صحافیوں کو دی۔ اس موقع پر انھوں نے اس رپورٹ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

کیسنر کا علاج ایک مہنگا علاج ہے۔ مجھے یاد ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔ مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کینسر اور امراض قلب کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے۔ ورنہ اسپتال میں مفت دوائی کے لیے لائن میں لگنا پڑتا تھا۔

اب ادویات گھر پہنچ رہی ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے ایک لمبی لسٹ تھی۔ بچوں کو آپریشن اور ہارٹ سرجری کے لیے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت ایک سال میں 1800بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری ہو چکی ہیں اور ویٹنگ لسٹ بھی کافی حد تک ختم ہو گئی ہے۔

اسی طرح دور دراز دیہات جہاں صحت کی سہولیات میسر نہیں وہاں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کلینکس آن ویلز اینڈ فیلڈ اسپتال کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ایک سال میں کلینکس آن ویلز اینڈ فیلڈ اسپتالوں میں 68لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ اور مفت ادویات کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے اب تک ساڑھے نو لاکھ مریض مستفید ہوئے ہیں۔جب کہ عوام کو 60ہزار ایکسرے اور 35ہزار لیب ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ان فیلڈ اسپتالوں میں الٹر ا ساؤنڈ ، فرسٹ ایڈ، اور ماں و بچے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈائیلسز کا پروگرام بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام سب سے پہلے میاں نواز شریف نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں شروع کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کا خصو صی پروگرام برائے ٹرانسپلانٹ بھی شروع کیا گیا ہے۔ جہاں مریضوں کو لیور ٹرانسپلانٹ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے کیونکہ بہت سے اسپتالوں کی عمارتیں بہت بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 2800سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی شروع کی گئی ہے۔ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال پر بھی کام شروع ہے اور یہ اسی سال مکمل بھی ہو جائے گا۔ لاہور اور سرگودھا میں نئے کارڈیالوجی اسپتال بھی بن رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروگرام شروع کیا کارکردگی رپورٹ مریم نواز نے ہارٹ سرجری کیا گیا ہے وزیر اعلی مریضوں کو پنجاب کی فراہم کی ایک سال گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوکل اور فارن انویسٹر کے لئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز  کی زیرصدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے جا ئزہ اجلاس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کر لیا ہے۔ قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لئے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ارتھ ڈے پر پیغام میں کہا کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ زمین کے تحفظ کے لئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز سے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔ انوارالحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ کے ویژن کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے۔ صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا اور کہا کہ مریم نواز نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ وہ پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ ’’پیرا‘‘تجاوزات کے خاتمے، پرائس کنٹرول اور دیگر امور سرانجام دے گی۔ 14اگست تک ’’پیرا‘‘کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ’’پیرا‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اور دفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا