مسجد نبوی میںایک ہفتے میں50 لاکھ سے زاید زائرین کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زاید نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کیلیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کیلیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زاید افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کیلیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور 150 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے جمع کیے گئے۔ مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کیلیے 21 ہزار 181 لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔