ایف بی آر نے سندھ کی صنعتوں سے 120 ارب روپے وصول کئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا،جلاس میں کمیٹی کے رکن مخدوم فخرالزمان، سیکریٹری محکمہ لیبر رفیق قریشی سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت ،جلاس میں محکمہ لیبر کے متعلق سال 2018ع سے سال 2020ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کا محکمہ لیبر سے ایف بی آر کیجانب سے سندھ سے وصول کئے گئے ورکر ویلفیئر فنڈ کی مد میں اربوں روپے سندھ کو ادا ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر استفسار۔ایف بی آر نے سندھ میں قائم صنعتی اداروں سے سندھ کے حصے کے 120 ارب روپے وصول کئے ہیں جو تاحال سندھ حکومت کو ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ سیکریٹری لیبر رفیق قریشی کی پی اے سی کو آگاہی۔ اس موقع پر سیکریٹری لیبر کچھ صنعتی اداروں نے سندھ کے 25 ارب سے زائد کی رقم ھائی کورٹ میں جمع کرائی تھی۔عدالت نے وہ رقم اس متعلق سی سی آئی میں فیصلہ ہونے تک ایف بی آر کے حوالے کرادی ہے۔ایف بی آر کا ادارہ سندھ سے ورکر ویلفیئر فنڈ کی مد میں وصول کردہ 120 ارب روپے سندھ کو ادا نہ کرکے سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو اجلاس کو بتایا کہ18 ویں ترمیم کے بعد ورکر ویلفیئر فنڈ وصول کرنے اور جمع کرنے کا اختیار صوبے کا ہے۔ وفاقی حکومت ایف بی آر کے ذریعے ورکر ویلفیئر فنڈ کی رقم غیر آئینی طور پر وصول کرکے اور صوبے کو اپنے حصے کی رقم ادا نہ کرکے 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم ورکر ویلفیئر فنڈ کی مد میں ایف بی آر کیجانب سے وصول کردہ 120 ارب روہے سندھ کو ادا نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو ہمارا وفاقی حکومت سے آئینی مطالبہ ہے کے سندھ کو اپنے حصے کی یہ 120 روپے کی رقم فوری ادا کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورکر ویلفیئر فنڈ کی ایف بی ا ر پی اے سی سندھ کو کی رقم کو ادا
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔