فلسطین کے رہائی پانیوالے قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا کاٹنے والے اور طویل سزا سنائے جانیوالے 60 قیدی بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ 47 وہ فلسطینی قیدی ہیں، جو 2011ء میں گیلاد شالیت قیدیوں کے تبادلے (وفاء الاحرار معاہدہ) کے تحت رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے آج ہفتہ کے روز رہا کیے جانے والے 6 اسرائیلی قیدیوں کی شناخت ظاہر کر دی، آج 6 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے قیدیوں کی شناخت ظاہر کرنے والوں میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توو، عمر ونکیرٹ، طال شوہام، اویرہ منگستو اور ہشام السید شامل ہیں۔ اسرائیل آج ہفتے کے روز 602 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جو حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد عمل میں آئے گا۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا کاٹنے والے اور طویل سزا سنائے جانے والے 60 قیدی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 47 وہ فلسطینی قیدی ہیں، جو 2011ء میں گیلاد شالیت قیدیوں کے تبادلے (وفاء الاحرار معاہدہ) کے تحت رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیے گئے تھے۔ فلسطینی قیدیوں میں سے 445 قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے، جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے پر اتفاق کیا، جنگ بندی معاہدے کے تحت آج ہفتے کو قیدیوں کے تبادلے کا ساتواں مرحلہ طے پائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی قیدی فلسطینی قیدی قیدیوں کے کے تحت کے بعد

پڑھیں:

قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ جب اسرائیلی میزائل فضا میں تھے، تب امریکا کو بتایا گیا تھا، صدر ٹرمپ کو حملے کی مخالفت کا موقع نہیں ملا تھا۔ خیال رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کیے، صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینیئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

حماس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا، اجلاس میں حماس رہنماء غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران اجلاس میں حماس کے 5 سینیئر رہنماء خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے، اجلاس کی صدارت سینیئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کر رہے تھے۔ ایک اسرائیلی عہدے دار کا کہنا تھا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دی گئی تھی، امریکا نے حماس رہنماؤں پر حملے میں مدد فراہم کی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود حماس رہنماؤں پر حملہ انتہائی درست اور بہترین فیصلہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچنے والے فلسطینی کی سنسنی خیز کہانی
  • حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف
  • اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان
  • حماس کو شکست دینا مشکل ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف
  • مارکو روبیو کے اسرائیل پہنچتے ہی غزہ پر حملوں میں شدت آگئی