ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2025 میں 3,442 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ ریکارڈ پچھلے سال کی ماہانہ اوسط سے 39 فیصد زیادہ ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیےایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 652 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ٹریڈنگ سیکٹر میں 463، سروسز میں 411، اور رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔
سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ اینڈ بیوریجز، ہیلتھ کیئر، اور دیگر شعبوں میں بھی بتدریج نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی رجسٹریشنز میں اضافہ، پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا واضح اشارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیےایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایس ای سی پی کا یہ تاریخی سنگ میل کاروبار دوست ماحول ، ڈیجیٹل تبدیلی اور آسان رجسٹریشن کے عمل کی فراہمی کا عکاس ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کمپنیوں کی رجسٹریشن ایس آئی ایف سی کے لیے
پڑھیں:
اب صرف ‘ٹَیپ’ کریں اور کیش حاصل کریں، پاکستان میں نئی اے ٹی ایم سہولت متعارف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں بینکاری شعبہ جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپناتے ہوئے صارفین کو مزید آسان اور محفوظ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بینک الحبیب نے ملک میں پہلی بار این ایف سی (NFC) ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کو بغیر کارڈ ڈالے محض ٹیپ کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
این ایف سی اے ٹی ایم استعمال کرنے کا طریقہ:
اپنا ڈیبٹ کارڈ اے ٹی ایم پر موجود این ایف سی (Contactless) سمبل پر ہلکا سا ٹیپ کریں۔
حسبِ معمول اپنا پن کوڈ درج کریں۔
اے ٹی ایم مینو سے مطلوبہ سروس منتخب کریں اور لین دین مکمل کریں۔
فی الحال یہ سہولت صرف Visa اور UnionPay ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔
این ایف سی اے ٹی ایم کے فوائد:
این ایف سی (Near Field Communication) ایک جدید وائرلیس ٹیکنالوجی ہے جو دو ڈیوائسز کو قریب لا کر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے۔
بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این ایف سی علامت والے اے ٹی ایمز کی پہچان کریں اور اس جدید اور محفوظ بینکاری تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔
Post Views: 2