24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چلاننگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،10 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،11 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 ہزار 100 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 29 ہزار 800 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔لائن لین کی خلاف ورزی پر 2274،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 3700، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2800 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔(جاری ہے)
سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1636 ،بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 1716 اود دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 7 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک قوانین گھنٹوں میں
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی سفری ہدایات جاری
ویب ڈیسک :بابوسر ٹاپ کے مقام پر حالیہ شدید موسم کے باعث بہہ جانے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ ہیں، 5 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ،تاہم شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
دوسری جانب وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سنگین ہے اور کلاؤڈ برسٹنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، بابو سر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں 18 سے زائد گاڑیاں بہہ گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔