نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے کہا کہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، ہوٹل مارگلہ کے 92 کمروں پر مشتمل موٹل کا مارکیٹ شیئر 5.46 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق نشاط ہوٹلز کی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہے جب کہ ہوٹل مارگلہ صرف اسلام آباد میں آپریٹ کر رہا ہے۔
سی سی پی نے کہا کہ جغرافیائی مارکیٹ میں اوورلیپ نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ارتکاز کا خدشہ نہیں ہے، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔
بیان کے مطابق ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
لاہور:پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل کابینہ سے منظوری ہوچکا ہے جبکہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔
پنجاب زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ میں کمیٹی نے ترامیم منظوری کر لی ہے جس کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔ بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس ختم کرنے پر فوری نافذ العمل ہوگا۔
زرعی انکم ٹیکس بل کی سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایکٹ کے سیکشن 4-A کی شق (h) بھی حذف کرنے کی تجویز ہے۔
مویشیوں سے حاصل آمدنی کو زرعی آمدن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک ٹیکس کے علاوہ زرعی ٹیکس برقرار رہیں گے، زرعی انکم ٹیکس میں جرمانے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔