بھارت کا سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کو فاتح دیکھنے کا خواہش مند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اتُل وسان نے کہا ہے کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے مقابل پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہیں گے۔ انڈیا ٹوڈے سے انٹرویو میں اتُل وسان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ ملک کے حالات بھی قومی کرکٹ ٹیم پر اثر انداز ہوئے ہیں۔
اتُل وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 1980 اور 1990 کی دہائیوں بہت شاندار اور جاندار ہوا کرتی تھی۔ اُس ٹیم کو ہرانا واقعی دانتوں تلے پسینہ لانے والا معاملہ تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور اُن سے قبل عمران خان اور عبدالقادر جیسے باؤلرز کا سامنا کرنا کسی کے لیے آسان نہ تھا۔
اتُل کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا سامنا اب تک پانچ بار ہوا ہے اور تین بار پاکستان نے فتح پائی ہے۔ 2017 میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے پچھاڑا تھا۔ اچھا ہے کہ اس بار بھی پاکستان فاتح کی صورت میں ابھرے تاکہ اُس کی کرکٹ کو کچھ سہارا ملے۔ پاکستانی ٹیم اس بات کی حقدار ہے کہ اُس کا وقار بحال ہو اور اُسے عالمی سطح پر ایک بار پھر احترام کی نظر سے دیکھا جائے۔
اتُل کا انٹرنیشنل کریئر صرف ایک سال پر محیط رہا۔ اس دوران اُس نے چار ٹیسٹ میچوں میں 504 رنز کے عوض 10 اور 9 ایک روزہ میچوں میں 283 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔
43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔
انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔