Daily Ausaf:
2025-04-25@02:37:59 GMT

اڑتی ہوئی کار کی ویڈیو نے دنیا کو دیوانا بنا دیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔

کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔
امریکی کار ساز کمپنی (U.

S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس نے اُڑنے والی گاڑی حقیقت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ہے، ابھی تک صرف یہ فلموں میں ہی دیکھا جاتا تھا کہ اُڑنے والی گاڑی میں لوگ سوار ہیں، جیسے کہ جادو پر بنائی گئی ہالی ووڈ ہیری پورٹر سیریز میں بھی اُڑنے والی گاڑی دکھائی گئی تھی، تب سے ہی لوگوں میں یہ دلچسپی پیدا ہوگئی تھی کہ یہ گاڑی کیا حقیقت میں بھی بن سکے گی؟ کئی عرصے تک تجربے جاری رہے اور باتیں بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہی کہ اڑنے والی گاڑی جلد ہی بنا لی جائے گی، لیکن اس امریکی کمپنی نے یہ کامیاب تجربہ کرکے اس خیال کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔

اسے ’’گراؤنڈ بریکنگ فلائی رن‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کا رنگ سیاہ ہے جو کہ اسے بے حد پرکشش بناتا ہے، یہ گاڑی 100 فیصد الیکٹرک ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کامیاب تجربے کو ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا چکی ہے اور اس پر بے حد تبصرے کیے جارہے ہیں ، کیونکہ سب کے لیے یہ ناممکن سا ہی خیال ہے جو کہ اب حقیقت بن چکا ہے، تو عوام کی توجہ کا مرکز بھی بن چکا ہے۔

کیلیفورنیا کی سڑک پر بنائی گئی ویڈیو میں یہ گاڑی بالکل ہالی ووڈ فلم “بیک ٹو دی فیوچر II” کی طرح سڑک پر چلتے ہوئے اچانک ہوا میں اڑنا شروع ہوگئی اور آگے کھڑی گاڑی کے اوپر سے گزر گئی۔

کمپنی کے سی ای او جم دکھوونی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ تجربہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم انوینشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس گاڑی کو رائٹ برادرز کی 1903 کی انقلابی کٹی ہاک ویڈیو سے متاثر ہوکر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ کار چلانے اور عمودی طور پر ٹیک آف کرنے کی عوامی سطح پر جاری ہونے والی پہلی ویڈیو ہے،”۔


ایلف ایروناٹکس کی بنائی ہوئی فلائنگ کار کا یہ م اڈل زیرو ٹیسٹ ورژن ہے۔ “یہ ڈرائیو اور فلائٹ ٹیسٹ حقیقی دنیا کے شہر کے ماحول میں ٹیکنالوجی کے کامیاب ہونے کا ایک اہم ثبوت ہے،” Alef کے سی ای او جم دخوونی نے کہاکہ اس ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ “نئی نقل و حمل ممکن ہے۔”
ایلف ایروناٹکس نے اب تک بہت سے پہلوؤں کے متعلق کار کی پرفارمنس نہیں دکھائی جن میں فضا مین پرواز کے دوران سپیڈ کے ساتھ مکمل کنٹرول، جیسا کہ سڑک پر دستیاب ہوتا ہے اور دیگر سیفٹی ایشوز اہم ہیں۔


یہ کار چلانے اور عمودی طور پر ٹیک آف کرنے کی عوامی سطح پر جاری ہونے والی پہلی ویڈیو ہے،” ایلف ایروناٹکس کے دخوونی نے اعلان کیا۔
اس گاڑی کو ڈسٹری بیوٹڈ الیکٹرک پروپلشن نامی نظام کے ذریعے پرواز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جس میں پروپیلر بلیڈ کو ڈھانپنے والی ایک میش کی تہہ ہوتی ہے تاکہ گاڑی کے ذریعے ہوا کو بہنے دیا جا سکے۔


ایلف ایروناٹکس کا دعویٰ ہے کہ Aliph Aeronautics کی یہ فیوچرسٹک گاڑی سڑکوں پر عام کاروں کی طرح چلائی جا سکتی ہے۔
کمپنی نے اپنے لوگوں کو بتایا کہ اس گاڑی پر پہلا تجربہ ایک خالی اور بند سڑک پر کیا گیا، تاکہ کسی کو کوئی خطرہ نہ ہو، اور جب یہ کامیاب تجربہ حقیقت بن گیا تو اسے ٹریفک میں لاکر بھی ایک ویڈیو بنائی گئی جس میں دوسری گاڑیاں بھی سڑک پر موجود ہیں اور ٹریفک جام ہوچکی ہے، سڑک پر کھڑی سیاہ رنگت والی یہ گاڑی اچانک ہوا میں اڑنے لگتی ہے اور گاڑیوں پر سے گزر کر آگے چلی جاتی ہے ۔


نام نہاد فلائنگ ٹیکسیوں کے برعکس، Alef کی پروڈکٹ ایک ڈرائیونگ گاڑی کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ایلف ایروناٹکس Alef ماڈل زیرو ٹیسٹ ورژن اوپر کی تصویر میں پرواز کرتا ہے۔ “یہ ڈرائیو اور فلائٹ ٹیسٹ حقیقی دنیا کے شہر کے ماحول میں ٹیکنالوجی کے ایک اہم ثبوت کی نمائندگی کرتا ہے،” Alef کے سی ای او جم دخوونی نے کہا، جس نے مزید کہا کہ اس مقدمے سے ثابت ہوا کہ “نئی نقل و حمل ممکن ہے۔” ایلف ایروناٹکس
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی میں دو سیٹیں لگائی گئی ہیں ، اس کی فلائنگ رینج 110 میل اور ڈرائیونگ رینج 200 میل ہو گی، آٹو پائلٹنگ فلائٹ کی صلاحیتیں بھی اس میں موجود ہوں گی۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس گاڑی کے ہر پہیے میں چار چھوٹے انجن ہیں جو معجزاتی چابک کو عام الیکٹرک کار کی طرح حرکت کرنے دیں گے، جس کی وجہ سے یہ گاڑی سڑکوں پر عام کار کی طرح چلائی جا سکتی ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: والی گاڑی اوپر سے سکتی ہے یہ گاڑی اس گاڑی گاڑی کے سڑک پر ہے اور کی طرح کار کی

پڑھیں:

دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انڈیا نے اگر جارحیت کی ناپاک جسارت کی تو پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ بھارتی فوج کی چتائیں جلانے کے لئے بھی کوئی نہیں بچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انڈیا نے اگر جارحیت کی ناپاک جسارت کی تو پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ بھارتی فوج کی چتائیں جلانے کے لئے بھی کوئی نہیں بچے گا۔ پاکستان اتنی طاقت رکھتا ہے کہ انڈیا جیسے ملک کو دنیا کے نقشے سے مٹایا جا سکتا ہے۔ انڈیا ہمیشہ اپنی سکیورٹی فورسز کی ناکامی پر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا آ رہا ہے۔ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان خود ایک طویل عرصے سے دہشگردی کا شکار رہا ہے ایسے میں مقبوضہ کشمیر یا بھارت کے اندر ہونے والے واقعات کو پاکستان سے جوڑنا سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس بنیاد پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ انکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دفاعِ وطن کے لئے پاکستان کا ہر فرد سربکف مجاہد ہے۔ اگر کوئی ناپاک جسارت کی گئی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر ایسا منہ توڑ جواب دینگے کہ بھارتی فوج کو چتا جلانے والا نہیں ملے گا۔ پاکستان جارحیت کے بجائے امن کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کے دفاع کے لئے گلگت بلتستان کا ایک ایک فرد تیار کھڑا ہے۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مودی بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر اربوں لوگوں کی زندگی داؤ پر لگانے سے باز رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی دی ہوئی ایٹمی صلاحیت اور بے نظیر بھٹو شہید کی دی ہوئی میزائل ٹیکنالوجی کی بدولت ارضِ پاک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔دنیا کی مانی ہوئی بہادر ترین پاک فوج کسی بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قوم کو اپنی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین جنگی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور قوم کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔گزشتہ ادوار میں پاک فوج نے انڈیا کو ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا ہے اس سے مودی کو عبرت حاصل کرنا چاہئے۔ 1965ء میں دوپہر کا کھانا لاہور میں کھانے کا خواب جس طرح چکنا چور ہوا تھا اور بھارت کو شکستِ فاش ہوئی تھی، اس بار اگر کوئی مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بزدل دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ جنگ کا لفظ سن کر ہی بھارتی فوج کے پسینے چھوٹ پڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟