2025-11-02@21:51:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1508
«اس گاڑی»:
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے وہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے چکر لگانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اب گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے وہ پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وہاں اپنی بایومیٹرکس ریکارڈ کرائیں، اور ہم گاڑی کے ٹرانسفر کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ ایپ کے ذریعے بایومیٹرکس جمع کرانا شناخت کے ثبوت کے طور...
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔
فائل فوٹو کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملیرکینٹ جناح ایونیو پرتیزرفتارڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پرمبینہ طورپرریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جدید وخود کارای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہرمیں تیزرفتارڈمپرزکی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ اتوارکی صبح ملیرکینٹ تھانے کے علاقے جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال...
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر روزویل کے ایک شخص نے 50 ڈالر کی جیت والی اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ گھر پر بھول جانے کے بعد دکان سے وہی لاٹری ٹکٹ دوبارہ خریدی اور اس بار قسمت نے اس کا ساتھ دے دیا، دوسری ٹکٹ نے اسے 5لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان اوہائیو لاٹری حکام کے مطابق وہ شخص اپنی پہلی 50 ڈالر جیتنے والی ٹکٹ کیش کرانے کے لیے زینس وِل کے ساؤتھ 60 مارکیٹ پہنچا، لیکن وہاں جاکر احساس ہوا کہ ٹکٹ تو گھر پر ہی رہ گئی ہے۔ تاہم وہ واپس نہیں لوٹا بلکہ اسی...
کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی...
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔ اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔
معروف کرکٹر عمر اکمل نے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس پر اپنے کیریئر کو تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اللہ نے جو دیا ہے، میں اپنے اور اپنے خاندان کی خواہشات پوری کر رہا ہوں، اس میں کیا برائی ہے؟ وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے والے دیگر کرکٹرز، جن میں رانا نویدالحسن بھی شامل...
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام شاہراہوں پر گاڑیوں رفتار کی مخصوص حد مقرر کردی گئی ہے۔ گاڑیوں کی مقرر کی گئی حد رفتار کے مطابق موٹر سائیکل و چھوٹی گاڑیوں ( ایل ٹی وی) کی حد رفتار 60 کلومیٹر اور ہیوی گاڑیوں ( ایچ ٹی وی ) کی حد رفتار 30 کلومیٹر ہوگی۔شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے کیمروں کے ساتھ رفتار کی حد پیمائش کرنے کا نظام نصب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آئندہ برس تک ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا جائے گا۔شہر میں مزید 11 ہزار کیمروں کی تنصیب کا کام جنوری 2026 سے شروع ہوگا، جو مرحلہ وار...
اسلام آباد کی رہائشی رمشا تبسم کے لیے چند ہفتے قبل کی ایک رات ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ ثابت ہوئی، وہ محض ایک معمولی سی رائیڈ بُک کر رہی تھیں، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ چند منٹوں میں ایک ایسے خطرناک تجربے سے گزریں گی جس نے ان پر گہرا نفسیاتی اثر چھوڑ دیا۔ رمشا تبسم نے بتایا ’میں نے ایک بلیو ہونڈا سوک بُک کروائی تھی۔ جیسے ہی میں اپنے پک پوائنٹ پر پہنچی تو ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی۔ اُس کا ڈبل انڈیکیٹر آن تھا، لیکن وہ وہ والی گاڑی نہیں تھی جو میں نے ایپ پر دیکھی تھی۔‘ یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں...
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ آج بھی عدالت میںپیش نہ ہوئیں ضامن ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا۔ علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پہلے سے بلاک ہیں ،نادرا نے اس حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی۔26 نومبر کے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے. تاہم علیمہ خان اور ان کے وکلاء غیر حاضر رہے۔عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔دورانِ سماعت احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے...
سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد کراچی میں اب کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین میں ترمیم اور سختی کے بعد شہر میں خودکار نگرانی کے تحت خلاف ورزیوں پر چالان جاری کرنے اور انہیں پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہریوں کے گھروں تک پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران دس ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جن میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت گیارہ سرکاری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ ان گاڑیوں کو بھی قانون کی خلاف ورزی پر رعایت نہیں دی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا...
فائل فوٹو راولپنڈی میں سبزی بیچنے کے لیے گاڑی پر اسپیکر لگانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ چونترہ کی پولیس نے سبزی فروش کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آر کے مطابق سبزی فروش شخص چونترہ کے گاؤں میں گاڑی پر سبزیاں فروخت کر رہا تھا، سبزیاں بیچنے کیلئے سبزی فروش شخص اسپیکر پر آوازیں لگارہا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سبزیاں بیچنے کیلئے اونچی آوازیں لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
کراچی کی سڑکوں پر 3 دن میں 11 ہزار سے زائد 'ای چالان' کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 755 چالان تیز رفتاری پر کیے گئے۔شہری ای چالان پر حیران و پریشان دکھائی دیے، شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیمرے اور ڈیوائسز تو لگا دیں مگر کہیں بھی رفتاری کی حد یا چالان کی زد میں آنے والی دیگر خلاف ورزیوں کے بارے میں بینرز یا سائن بورڈ نہیں لگائے۔شہریوں نے کہا کہ اندھا دھند چالان کئے گئے تو ساری کمائی چالان بھرنے میں ہی چلی جائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک کاشف ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں حسن اسکوائر ، سوک سینٹر ، شارع فیصل، نرسری ، بلوچ کالونی اور ڈرگ روڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی عملداری کے حوالے سے ایک منفرد اور سبق آموز واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کاچالان گارڈن کے قریب 10 ہزار روپے کا کیا گیا، جس کی وجہ ڈرائیور کاسیٹ بیلٹ نہ پہننا بنی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کراچی: کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں...
کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ خود اپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی مثال بن گئے، ان کی سرکاری گاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال گاڑی کو گارڈن کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری ڈی آئی جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور کے زیرِ استعمال تھی، اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان کیا گیا ہے۔ ان...
کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقینی طور پر چالان بھروں گا۔
کراچی: جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا، چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حال میں نافذ ہونے والے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے اور ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد میں نافذ کیے گئے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے اپنی شفافیت اور مؤثر عملداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کو بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کی جانب اُتر رہی تھی اور گاڑی میں ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ نظام نے خودکار طریقے سے خلاف ورزی کو ریکارڈ کیا اور 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کر دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک خود گاڑی میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹر ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا، جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگا...
لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کی جدید نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے دے دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رنگ روڈ سے گزرنے والی روزانہ ایک لاکھ پچاس ہزار گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد...
فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی حملے سے دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک خاتون سے ایک لاکھ پچانوے ہزار درہم کی رقم چوری کرنے والے دو غیرملکی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں چوروں نے بینک سے رقم نکلوانے کے فوراً بعد خاتون کو چکمہ دے کر رقم اڑا لی تھی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں جب دونوں ملزمان ان کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔راستے میں ایک چور نے خاتون کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، جس پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئیں۔ اسی دوران دوسرا چور گاڑی کے اندر رکھا بیگ اٹھا کر نقدی سمیت فرار ہوگیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے...
اے وی ایل سی پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنیکی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی برآمد کرلی۔ اے وی ایل سی پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات...
کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کی گئی کارروائی کامیاب رہی۔ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ (BRA-996) نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور ان کے جلد پکڑے جانے کی توقع ہے۔ برآمد...
پشاور میں ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پیش آیا ۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایک ملزم نے کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روکا، جبکہ اسی دوران دوسرے ملزم نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے نقد رقم چھین لی۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ویریئنٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت: 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ: 50 فیصد (یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے) ماہانہ قسط: 3 لاکھ 40 ہزار روپے مدت: 18 ماہ شرحِ سود: 0% (بغیر سود) مزید پڑھیں: ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر کمپنی کے مطابق تمام انتظامی چارجز اس پلان میں شامل ہیں، جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 1...
سعودی عرب میں بیشہ خمیس مشیط روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس نے پورے شہر کو سوگوار کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پانچ طالبات ایک گاڑی میں سوار ہوکر یونیورسٹی کی جانب جارہی تھیں جب سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ گاڑیوں کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ طالبات کی گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ 4 طالبات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کو بند کردیا گیا اور طالبات کی درجات کی بلندی کے لیے...
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک شام کے صوبہ طرطوس کے مضافاتی شہر بانیاس میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ شامی داخلی سلامتی مرکز کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ بانیاس میں ہونے والے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا، جو پولیس اسٹیشن...
کراچی میں کلاشنکوف کے زور پر کارروائیاں کرنے والے گینگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر سے گاڑی چھین لی۔ کراچی میں جرائم کی وارداتیں بتدریج جاری ہیں اور اب کار لفٹر کا ایک گروہ جدید اسلحے کے ساتھ کارروائیاں کررہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کو 22 اکتوبر کی رات 9 بج کر 31 منٹ پر کلاشنکوف بردار گینگ نے لوٹا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایوب نے بتایا کہ ’میں اپنے دوست کے ساتھ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ طاہر ولا چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا، اس دوران ہماری گاڑی کو گھیرا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 4 لوگ واردات میں شامل تھے اور وہ خود بھی گاڑیوں...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
سندھ ہائی کورٹ نے بکتر بند گاڑی سے گر کر جاں بحق پولیس اہلکار کو شہید ڈکلیئر کرنے سے متعلق درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کو جواب الجواب کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں بکتر بند گاڑی سے گر کر جاں بحق پولیس اہلکار کو شہید ڈکلیئر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار غلام یاسین کی وفات دوران ڈیوٹی نہیں ہوئی۔ اے آئی جی لیگل کے مطابق اہلکار کی وفات ٹریفک حادثے میں ہوئی ہے۔ ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے اہلکار کو شہید تسلیم نہیں کیا جاسکتا، شہید ڈکلیریشن کمیٹی کے مطابق آپریشن، دہشتگردی حملے یا کارروائی کے دوران جاں بحق اہلکاروں کو شہید قرار دیا جاتا...
ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے طلبا پر گاڑی چڑھا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکن وائس چانسلر کے پی اے کی جانب سے طلبا سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری اس اثنا پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے اور آئی ایس ایف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی...
ویب ڈیسک : بلوچستان میں دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا، اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر بم حملے میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تربت پولیس کے ڈی ایس پی نذیر احمد نے بتایا کہ کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں تھانہ روڈ پر اس وقت دھماکا ہوا جب ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، وہ سرکاری محافظوں کے ہمراہ گھرسے دفتر جارہے تھے- بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ انہوں نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: ایک حیران کن واقعے میں ایک برازیلی شہری نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی قیمتی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا، تاہم اس کی چالاکی سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو ریاست پاراناکے علاقے لاپا میں پیش آیا، جب ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اس کی پورش 911 کیریرا میں باندھ دیا اور گاڑی کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر آگ لگا دی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ محض قسمت سے بچ گیا کیونکہ کچھ راہگیروں نے اس کی چیخیں سن کر گاڑی کا دروازہ توڑا...
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے دوران بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ باوجود اس حساسیت کے، ضلع ہنگو کو صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی، جو ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک پولیس کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے...
ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو میں چوکی پر حمے کے بعد اس حساس مقام پر جانے والے ایس پی اسد زبیرکے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی جس کے باعث ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی تباہ جبکہ 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بروقت آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے خودکش حملے کےلیے تیار کی گئی گاڑی تباہ کردی اور 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ تباہ کن حملے کو ناکام بنایا گیا۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بروقت...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جہاں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کی جارہی تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل انسداد دہشتگردی مہم ’عزمِ...
—فائل فوٹو ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست اور ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئیمیڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا، انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کی چھٹی منظور کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا، وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق...
لاہور میں ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے پولیس پر مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں درخواست دی ہے کہ 24 اکتوبر کو علاقے کے تین پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری نے بتایا کہ مارپیٹ کے نتیجے میں ان کا چہرہ لہولہان اور ہاتھ و ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔ درخواست میں مزید الزام لگایا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا، “تمہیں رکنے کا اشارہ دیا گیا تھا، تم کیوں نہیں رکے؟” بعد ازاں اہلکاروں نے خواجہ ذیشان کو تھانہ بھاٹی گیٹ لے جا کر ان کا موبائل...
فراڈ کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود کو بالآخر 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں صہیب مقصود نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری گاڑی واپس دلوانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے ، الحمدللّہ۔ صہیب مقصود آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس معاملے پر فوری کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے حکام گزشتہ تین چار دن سے مجھ سے مسلسل رابطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 اکتوبر کو تین پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شہری کے مطابق مارپیٹ کے دوران اس کا چہرہ لہولہان ہوگیا جبکہ ہاتھ اور ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔خواجہ ذیشان نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے اُسے تھانہ بھاٹی گیٹ منتقل کیا، جہاں اس کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لی گئیں،...
عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس حسن اسلحے کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا، جب حزب...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ حزب اللہ کے رہنما موقع پر ہی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ צה"ל חיסל את מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה צה"ל תקף מוקדם יותר היום,...
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
سٹی 42 : پنجاب میں گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے، جن کے تحت غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور “ان فِٹ” قرار دی جائے گی۔ اسکے علاوہ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی، ساتھ ہی غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔ ...
اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل سے اب نجات مل گئی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب وہ پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کر کے گاڑی ٹرانسفر کرا سکیں گے۔ سابقہ نظام کی مشکلات ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کے بعد گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے پاکستان ایمبیسی جا کر بائیو میٹرک کروانا پڑتی تھی، اس کے بعد یہاں پاکستان میں وزارتِ خارجہ سے اس کی تصدیق (Attestation) کروانے میں...
میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی (آن لائن) سی پیک روڈ پر گاڑی حادثہ، بچوں سمیت4 افراد زخمی چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب سی پیک روڈ پر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے یک مچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا...
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، خوارجیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الخوارج کی درندگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عوام نے خوارج کے خاتمے کے لیے ریاست سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی...
اسلام آباد: فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میرعلی میں گاڑی کو آگ لگادی جس میں موجود چھ افراد زندہ جل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کردی اور بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس ظلم پر میرعلی کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے، یہ کیسا اسلام اور کیسا جہاد...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاشیں شناخت کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی پریس کلب کے ممبر لیاقت عباسی کے بڑے بھائی، معروف لکھاری و شاعر ممتاز عباسی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ان کی ٹویوٹا کرولا GLi (BRG-438) چھین لی۔ واقعہ گلستان جوہر بلاک 11، تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود میں پیش آیا۔ ممتاز عباسی کے مطابق وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بہادرآباد سے گروسری لے کر گھر پہنچے ہی تھے کہ ایک مشکوک گاڑی نے تعاقب کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو آگے آ کر روکا۔ گاڑی میں سوار 3 اسلحہ بردار ملزمان میں سے 2 نے اتر کر انہیں یرغمال بنا لیا اور ان ہی کی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ملزمان تقریباً 20 منٹ...
لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر 5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔ British Pakistani trader Fahim Ahmed travels from London to Lahore in record-breaking five days pic.twitter.com/OPtrVgqmfD — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 20, 2025 ان کا کہنا تھا کہ...
لاہور: جناح اسپتال سے نامعلوم ملزمان نے شہری کی گاڑی چوری کرلی۔ گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سعود بیوی کا چیک اپ کروانے جناح اسپتال آیا تھا، شہری نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد ٹوکن بھی حاصل کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاستا ہے کہ اصل مالک کے جانے کے بعد چور گاڑی کا لاک کھولتا ہے، پارکنگ پر کھڑا واچ مین اسے روک کر پرچی مانگتا ہے جس پر وہ کچھ دیر بحث کے بعد بغیر ٹوکن اور کاغذات دکھائے با آسانی گاڑی لیکر چلا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خیبر کار نمبر ایس ٹی جی 721 کو گیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری محمد سعود کا کہنا ہے کہ گاڑی پارکنگ عملے کی ملی بھگت سے...
پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن اور ملکیت کے نظام کو آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں کیا گیا، جس کا مقصد نمبر پلیٹس، اونرشپ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ رجسٹریشن مارک (نمبر پلیٹ) اب گاڑی کے بجائے براہِ راست مالک کی شناخت سے منسلک ہوگا۔نمبر پلیٹ کا ڈیٹا گاڑی کے اصل مالک کے ریکارڈ سے جڑا ہوگا، جس سے جعلی خرید و فروخت کا سدباب ممکن ہوگا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے مالک کا مکمل ریکارڈ ایک ہی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پولیس نے چائے والے کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوپال گنج میں کارروائی کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا معلوم ہونے کے بعد گوپال گنج میں چھاپہ مارا جہاں ایک چائے فروش کے گھر سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ سائبر نیٹ ورک فراد میں ملوث چائے والے کے گھر سے 344 گرام سونا، ڈیڑھ کلو چاندی، 85 اے ٹی ایم کارڈز، 75 چیک بکس، 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کا قتل، بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے سمیت 6 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر سربازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عزیز سربازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جاں رینجرز پراسیکوٹر کا پنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم 13 سال تک مفرور رہا، اگرملزم کی ضمانت ہوئی تو ملزم فرار ہوجائیگا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، بکتر بند گاڑی تباہ اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ملزم کو 2023ء میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سیف اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) بوئنگ 747 طرز کا یہ مال بردارطیارہ متحدہ عرب امارات میں دبئی سے ہانگ کانگ پہنچا تھا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا۔ مقامی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیوز میں اس طیارے کو آدھا پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا تھا، جبکہ اس کا آخری حصہ مکمل طور پر اس طیارے سے الگ ہو چکا تھا۔ رن وے کے قریب گاڑی سے ٹکر لینڈنگ کے وقت پیش آنے والے حادثے کے دوران اس مال بردار طیارے نے ایک ایسی گاڑی کو ٹکر بھی مار دی، جو تب رن وے کے قریب گشت پر تھی۔ یہ گاڑی بھی سمندر میں جا گری اور...
لاہور: قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل کاغذات کے بغیر فروخت کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صہیب مقصود نے بتایا کہ ان کی گاڑی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے شوروم مالک نے فروخت کردی جبکہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ Big Fraud Alert???????? https://t.co/vbyQUrjnQS — Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 19, 2025 صہیب مقصود کے مطابق دھوکے باز نے انہیں بدلے میں ایک ایسی گاڑی دی جس کے کاغذات جعلی نکلے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔ there...
پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔ کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔ there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کراچی سے چھینی جانے والی پرتعیش پراڈو گاڑی 15 سال بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پکڑی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات کی سربراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک پرتعیش پراڈو ایس یو وی برآمد کی گئی۔ یہ گاڑی 15 سال قبل کراچی سے چھینی چھ گئی تھی۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، جو 2010 میں کراچی میں گن پوائنٹ پر درخشاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی، جس کو بعد ازاں اسلام آباد لایا گیا تھا اور یہاں جعلی رجسٹریشن نمبر CG-333 ICT لگائی ہوئی تھی۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ایس ایچ او عامر حیات اور ان...
پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک افسوسناک واقعے میںگاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں اہلِ محلہ نے ایک بند گیراج سےشدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور جب گیراج کھولا گیا تو اندر کھڑی گاڑی سےلڑکا اور لڑکی مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق، دونوں جمعرات سے لاپتہ تھے، تاہم اہلِ خانہ کی جانب سےکوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تھی۔ لاشوں کو فوری طور پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے...
وقت گزر جانے کے بعد چوری یا چھینی گئی قیمتی اشیاء کا واپس ملنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام آباد پولیس نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے 15 سال پرانی امید کو حقیقت میں بدل دیا۔ 2010 میں کراچی کے علاقے درخشاں سے گن پوائنٹ پر چھینی جانے والی پرتعیش ٹویوٹا پراڈو SUV کواسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً ایک کروڑ روپےمالیت کی ہے۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او عامر حیات نے کی، جنہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ بظاہر یہ ایک...
کوئٹہ: لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع وڈھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس نے ضلع وڈھ کے دور دراز علاقے گاسلیٹی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والی منشیات پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمت اللہ مقامی رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان کی سرحد سے پار کرکے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور اس کی ترسیل کوئٹہ...
سٹی 42 : ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی، اب 25 اور 10 ای چالانز نادہندگان کو پکڑا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 25 ای چالان نادہندہ گاڑی ،موٹرسائیکل بلیک لسٹ کر دی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں 10 ای چالانز نادہندہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں پکڑی جائیں گی۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو جرمانہ ادا ہونے تک پولیس سٹیشن بند رکھا جائے گا۔ اس سے قبل 50 ای چالان والی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا ہے کہ چالان کی تعداد کم کرنے کا...