کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کو مجموعی طور پر 48 برس قید کی سزائیں سنائیں، مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی، فیصلہ کے مطابق مجرموں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلی فیصلے میں شاہ محمود قریشی کی مقدمہ سے بریت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، اس نے ثابت کیا کہ وہ موقع پر موجود نہیں تھے، فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ وقوعہ کے دن شاہ محمود ملتان سے کراچی گئے جس کیشواہد پیش کیے گئے۔
تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پراحتجاج کیلئے اکسایا گیا، ڈاکٹریاسمین راشد سمیت تمام ملزمان نے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پوری کوشش کی، کوئی شک نہیں پی ٹی آئی کیکارکن بانی عمران خان کی ہدایت کو مقدس سمجھتے ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکن بانی چیئرمین کو ریڈلائن اور روحانی شخصیت گردانتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں شاہ محمودقریشی سمیت 21 ملزمان کوبری کیا اور عدالت نیڈاکٹر یاسمین راشد اورعمر سرفراز چیمہ سمیت 18 ملزمان کوسزائیں سنائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار وزیراعظم قطر میں اسلامی و عرب ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ جاری شاہ محمود عدالت نے
پڑھیں:
پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن مؤقف پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ ان کی اپنی حکومت اندرونی اختلافات اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ طالبان حکومت چار سال گزر جانے کے باوجود اپنے عالمی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی اور اب بھی بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت افغانستان سے متعلق پالیسی پر مکمل اتفاق رائے رکھتی ہے، اور یہ پالیسی خالصتاً قومی مفاد اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جھوٹے بیانات سے متاثر نہیں ہوگا، حقائق اپنی جگہ قائم رہیں گے، اور اعتماد صرف عملی اقدامات سے ہی بحال ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب وزارت اطلاعات نے بھی افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استنبول مذاکرات کے حقائق کو مسخ کیا۔ وزارت نے وضاحت کی کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا اور تحویل کے لیے سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے حوالگی کی پیشکش بھی کی تھی۔