لوئر دیر میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پشاور:
لوئر دیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے ہاتن درہ گاؤں ڈھیری میں گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ باراتیوں سے بھری یہ گاڑی اچانک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر سٹی مال میں لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود بمبئی بازار اچھی قبر کے قریب سا ت منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال میں لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی جانب آرہی تھی کہ اچانک بیلٹ ٹوٹنے کے باعث لفٹ زمین سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تفتیش میں ممکنہ فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیموں نے لفٹ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔تمام زخمی افراد عمارت کے رہائشی ہیں اور ان کو معمولی زخم آئے ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تجارتی دکانیں جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی یونٹس قائم ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی فنی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ عمارت کے لفٹ سسٹم اور مرمتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔