موت سے پہلے دو بار واش روم کا چکر‘: صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کیا ہوا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) کراشملک کے معروف اور سینئر صحافی خاور حسین کی ہلاکت نے صحافتی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔ ڈان نیوز سے وابستہ خاور حسین گزشتہ روز سانگھڑ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی لاش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی جہاں ان کے سر پر کنپٹی کے مقام پر گولی لگی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والا پسٹل خاور حسین کا ذاتی اسلحہ تھا جو انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے رکھا ہوا تھا۔

ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعے سے قبل خاور حسین کی گاڑی ہوٹل کے باہر کافی دیر تک کھڑی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وہ اکیلے تھے اور کسی دوسرے شخص کی موجودگی نظر نہیں آئی۔

ڈی آئی جی فیصل بشیر کے مطابق ویڈیو میں خاور حسین کو ہوٹل کے اندر جاتے اور دو بار واش روم کا پوچھتے دیکھا گیا۔ ایک بار انہوں نے ہوٹل کے مینیجر سے واش روم کے بارے میں دریافت کیا اور واپس آکر گاڑی میں بیٹھے، پھر دوسری بار گاڑی سے نکل کر چوکیدار سے بھی یہی سوال کیا۔ بعدازاں وہ واپس آ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے۔

پولیس کے مطابق، ہوٹل مینیجر نے چوکیدار سے کہا کہ جا کر پوچھو یہ کچھ آرڈر کریں گے؟ کیونکہ گاڑی کافی دیر سے ہوٹل کے باہر کھڑی تھی۔ جب ہوٹل کا چوکیدار خاور حسین کی گاڑی کے پاس پہنچا تو اسے گولی لگی لاش نظر آئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاور حسین شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے، تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کے مطابق خاور حسین مئی میں اپنے والدین کو امریکا منتقل کر چکے تھے۔ وہ سانگھڑ ایک مجلس میں شرکت کے لیے آئے تھے جو ان کے بہنوئی کے گھر تھی، تاہم وہ مجلس میں شریک نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ خاور حسین صحافت کے میدان میں طویل عرصے سے سرگرم تھے ۔ ان کی اچانک اور پراسرار موت نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کو غمزدہ کر دیا ہے بلکہ میڈیا انڈسٹری میں بھی دکھ اور سوالات کی فضا پیدا کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی گریڈ اکیس کے افسر کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ دو ڈی آئی جیز اور سانگھڑ کے ایس ایس پی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صحافی خاور حسین کی واش روم

پڑھیں:

دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپکی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ تحقیقاتی ادارے روزانہ دھماکوں سے متعلق نئی اپ ڈیٹس سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک پانچ سو کشمیریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ کشمیری عوام میں خوف اور دہشت بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ملک میں سکیورٹی پر سوال اٹھائے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپ کی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مرکزی حکومت میں کتنے لوگ سچے قوم پرست ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی پڑھا لکھا نوجوان، ایک ڈاکٹر، اپنے جسم پر RDX باندھ کر خود کو اور دوسروں کو ختم کردیتا  ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں کوئی سکیورٹی نہیں ہے، آپ ہندو مسلم سیاست کھیل کر ووٹ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن ملک کہاں جا رہا ہے۔ کشمیر کے بلال وانی نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے اپنے بھائی اور بیٹے سے ملنے کی اجازت نہ ملنے سے مایوس ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وانپورہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک غمزدہ والد بلال وانی نے اپنے بیٹے جسیر بلال اور بھائی نویل وانی کو چند روز قبل پولیس کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند، اس نے حکام سے ان سے ملنے کی اجازت دینے کی التجا کی، لیکن انکار کر دیا گیا۔

محبوبہ مفتی نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ کم از کم انہیں زیر حراست خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت دے۔ دہلی دھماکوں کے حوالے سے روزانہ نئی اپ ڈیٹس سامنے آ رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعے کے قریب ایک ہنڈائی آئی 20 کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار (16 نومبر) کو اس کیس کے بارے میں ایک نئی اپ ڈیٹ دی۔ پہلی بار انہوں نے کار کے مالک عمر کی شناخت خودکش حملہ آور کے طور پر کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
  • سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
  • ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا، جج سپریم کورٹ
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
  • دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی
  • صحافی بینظیر شاہ کی ’جعلی‘ ویڈیو کا معاملہ:  عطا اللہ تارڑ کی ذمے داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
  • سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری
  • اوچ شریف: بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
  • ووٹ چوری پر صحافی پیوش مشرا کا سنسنی خیز انکشاف، کانگریس نے ویڈیو جاری کردی
  • کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق