بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو چار کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینے پر انہیں والدہ سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔

فلم ایکلویہ: دی رائل گارڈ کے ہداہتکار ونود چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم کیلئے اپنے قیام اور دیگر اخراجات کا بوجھ خود اُٹھانے پر قائل کیا تھا کیونکہ وہ اس فلم میں موجود دیگر اداکاروں کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔

ہدایتکار کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ونود چوپڑا کو ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کر سکیں گے جس کا اعتراف امیتابھ بچن نے خود اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کیا۔

ودھو ونود چوپڑا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے شروعات کے دن دنوں میں ہی ان کی اور بگ بی کی لڑائیاں شروع ہوگئی تاہم دونوں نے برداشت کا مظاہرہ کیا اور فلم کے مکمل ہونے تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ڈٹے رہے۔

ہدایتکار کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے تعاون کو سراہنے اور اپنے اخراجات خود اُٹھانے کی درخواست کو قبول کرنے پر انہوں نے فلم کی ریلیز کے بعد امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں دی۔

تاہم امیتابھ کو 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینا ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کو مہنگا پڑگیا کیونکہ انہیں اپنی والدہ سے اس بات کیلئے تھپڑ کھانا پڑا۔ ونود کے مطابق والدہ نے خود بگ بی کو گاڑی کی چابیاں دیں اور بعد میں مجھ سے سوال کیا کہ یہ گاڑی 11 لاکھ کی ہوگی؟ مگر اس گاڑی کی اصل قیمت 4.

5 کروڑ بتانے پر والدہ نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ میں بےوقوف ہوں مجھے خود گاڑی لینی چاہیئے تھی۔

ونود کا کہنا تھا کہ انہیں امیتابھ بچن کو گاڑی تحفے میں دینے پر خوشی محسوس ہوئی اور وہ میں کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ پیسہ کیا چیز ہے اگر آپ کو خوشی محسوس نہ ہوسکے۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن کو ونود چوپڑا فلم کی

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے

پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹوکیو میں جیولین تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔

ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • 82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟
  • جیا بچن نے ریکھا کو گھر بلا کر واضح کردیا کہ ’اصل مسز بچن‘ کون ہے