معروف ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی مشہور امریکی ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو اس وقت اپنے نئے البم کی عالمی تشہیر مہم پر ہیں۔ لاش کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور یہ گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں موجود تھی۔
لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار رابرٹ پیٹرز کے مطابق انہیں صبح کے وقت اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی سے شدید بو آ رہی ہے۔ گاڑی کے معائنے پر اس کی ڈگی سے لاش ملی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جس ٹویارڈ سے گاڑی اور لاش برآمد ہوئی، وہ ایلون مسک کی حال ہی میں کھولی گئی نئی ٹیسلا ڈائز فیکٹری کے قریب واقع ہے۔
دوسری جانب 20 سالہ ریپر ڈیوڈ انتھونی بروک عرف ڈی فار وی ڈی نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈی فار وی ڈی کو 2022 میں ٹاک ٹاک پر وائرل ہونے والے ایک گانے کے بعد شہرت حاصل ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔