خاتون نے جھگڑالو اور قرضدار شوہر کو چھوڑ کر ’لون ایجنٹ‘ سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارت میں جھگڑالو شوہر سے تنگ بیوی نے قرض وصول کرنے کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ سے ہی شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون نے اپنے شرابی اور جھگڑالو شوہر سے جان چھڑالی۔
خاتون نے شوہر کے لیے گئے قرض کی وصولی کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ کو اپنی دکھ بھری داستان سنائی جس پر اسے رحم آگیا۔
اندرا کماری اور پون کمار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کی ٹھان لی۔
صحیح موقع دیکھ کر دونوں مغربی بنگال فرار ہوگئے جہاں دو روز قبل ایک مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
پہلے شوہر نکھل شرما کو پتا چلا تو وہ لڑنے جھگڑنے مغربی بنگال پہنچا تاہم وہاں جوڑے نے پولیس میں تحفظ کی درخواست پہلے ہی سے جمع کرا رکھی تھی۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی شادی نکھل سے دو سال قبل ہوئی تھی لیکن اس نے سوائے مارپیٹ اور لرائی جھگڑے کے کچھ نہیں دیا۔
پولیس نے خاتون کے پہلے شوہر نکھل کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا، جب خاتون تمھارے ساتھ رہنے کو تیار نہیں تو زبردستی نہیں کی جا سکتی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کترینہ نے بازو پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا، تصویر وائرل
بھارتی سپر اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، جہاں ان کے حسین انداز، دلکش لباس اور شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔
اس شادی سے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کے بازو پر مہندی سے بنا ایک ٹیٹو بھی نمایاں ہے، جس میں ’وی کے‘ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی ایک دل بھی بنا ہوا ہے۔
یہ ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کچھ صارفین نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’وی کے‘ کا مطلب وکی کوشل نہیں بلکہ کرکٹر ویرات کوہلی ہو سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ ان کے شوہر وکی کوشل کے نام کا مخفف ہے۔ جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ دراصل یہ ’وکی کترینہ‘ کا مخفف ہے، نہ کہ صرف وکی کوشل کا۔