پاک بھارت ٹاکرا؛ وینا ملک نے پاکستانی کھلاڑی کو کیا مشورہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔
وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔
وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گی۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔
ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں اتریں تو وہ بہت اچھا محسوس کریں گے۔
وینا ملک نے کل کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینا ملک نے
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا کی حکومت کو مشورہ دے دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا (پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے خریداری کرے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 200 سے زائد فلار ملز بند پڑی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے بجائے صوبے کی آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے، پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔
صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ذمے داری پنجاب کے عوام ہیں، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت ہے کہ ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے۔