کشمیری عوام اپنے اصولی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، مقررین سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے دیرپا اور پرامن حل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام مظفرآباد میں ”مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ اور کشمیریوں کا حق مزاحمت” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں معروف کشمیری رہنمائوں، ماہرین امورِ کشمیر، دانشوروں، اساتذہ، طلباء و طالبات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی اور ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ حریت رہنمائوں مشتاق الاسلام اور زاہد صفی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کا حل صرف اور صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اپنے اصولی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، تاہم ان اقدامات سے مسئلہ کشمیر کی مسلمہ حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔
الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے دیرپا اور پرامن حل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو یکطرفہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ اپنے ہی آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ علمی و تحقیقی اداروں کو کشمیر کے تاریخی، قانونی اور انسانی پہلوئوں پر مزید تحقیق کو فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر ایک مضبوط موقف اختیار کیا جا سکے۔ مقررین نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے عالمی اصولوں کے مطابق جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متحدہ کی قراردادوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان
مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور موثر اقدامات کرتے ہوئے ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور قابض اسرائیلی افواج کو بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ، ان کے حقِ خود ارادیت اور امن، انصاف و وقار کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔پاکستان فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت دہراتے ہوئے آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کا خواہاں ہے جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک چین عدالتی تعاون کیلئے سپریم کورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاک چین عدالتی تعاون کیلئے سپریم کورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم