data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت صرف اتحاد کی ہے تاکہ ہم سب ملک کو آگے لے جا سکیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت کسی ایک تنظیم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ہم تمام علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں، مگر جو اسلحہ کے ساتھ آئے گا، اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو چندہ جمع کرتے ہیں اُن کے معاملات بھی کھلنے والے ہیں، آپ کو جلد پتہ چل جائے گا کہ ان کے خلاف کارروائیاں کس سطح پر جاری ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  جب ایشوز پیدا ہوتے ہیں تو ہم وفاقی نمائندوں کو دعوت دیتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ قیامِ امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر نے محسن نقوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف وزیر داخلہ ہیں بلکہ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو جیت کے باوجود ٹرافی نہیں دی، یہ ان کے حب الوطنی کے جذبے کی مثال ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر لیا جائے گا اور امن و امان کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں علمائے کرام کی گراںقدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی قیام امن و فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، گورنر سندھ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری
  • کسی ایک تنظیم کیخلاف نہیں جو مسلح ہوگا اُسکے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
  • جو اسلحہ اٹھائے گا، کارروائی ہوگی، کسی خاص تنظیم کے خلاف نہیں، محسن نقوی
  • کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا یا چندہ جمع کرے گا اُس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال  
  • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں