سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد بھی صارفین کی جانب سے درآمدی گیس پر مبنی کنکشن حاصل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اب ان صارفین کو ارجنٹ اور معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں جمع کروائی گئی رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے، جنہوں نے ایل این جی پر مبنی کنکشن لینے سے انکار کر دیا تھا۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

یہ ڈیمانڈ نوٹسز کنکشن پر پابندی لگنے سے قبل جمع کروائے گئے تھے اور اب ان کی فیس واپس کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے پابندی ہٹانے کے بعد پرانے ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد کمپنی نے چار سال قبل درخواست دینے والے صارفین کو آفر لیٹرز بھیجے۔

آفر لیٹرز میں شرط رکھی گئی تھی کہ صارفین کو ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن حاصل کرنا ہوگا، تاہم بیشتر صارفین نے اس شرط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اس صورتحال کے پیش نظر اب کمپنی ان صارفین کو فیسیں واپس کر رہی ہے، جنہوں نے درآمدی گیس پر مبنی کنکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کی جانب سے ایل این جی صارفین کو

پڑھیں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

لاہور:   پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی