کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا یا چندہ جمع کرے گا اُس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کیخلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنرصاحب بہت چاہت سے بلاتےہیں اوران کےہاں کا حلیم بہت مزیدارہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کررہےہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ ہم ملک کوآگے لیکرجائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پریہ بات کی جارہی تھی کہ کسی ایک تنظیم کےخلاف وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم (حکومت) تمام علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ جو اسلحہ کےساتھ آئے گا ہم اس سےنمٹیں گے اس کے علاوہ جو چندہ جمع کرتے تھے آپ کوپتہ چل جائیگا کہ ان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تویہ ہی نہیں پتہ چلتا آپ کون سے شہرمیں ہیں، آپ کا نام بھی محسن ہے اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں توانھیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی جبکہ وزیر داخلہ مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، ان کا یہ روپ بھی ہے کہ جیت کے باوجود بھارتی ٹیم کوٹرافی بھی نہیں دی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیڈ سب سے زیادہ تھی مگر اب وہ کہتے ہیں کہ محسن نقوی کی اسپیڈ زیادہ ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کےایشوز ہیں۔ اس پرہم ان سے بات کرتےہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کاتعاون مثالی ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کواہمیت دینا خوش آئند ہے، ہم افواج پاکستان کا ساتھ دیتےرہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ ایم کیو ایم کی طرف سے نامزد کردہ گورنر اور وفاقی کےنمائندےہیں، ہم دیکھتےہیں کہ آپ ہماری بات سنتےہیں اورمسائل کےحل کےلیے کوشش کررہے ہیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارے مسائل سنتے ہی نہیں بلکہ ان کو حل بھی کراتے ہیں ، امید ہے کہ وفاقی وزیر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لئے بھرپور کام کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، جس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق بھی موجود تھے۔
ملاقات ملکی سلامتی، امن و امان اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر گورنر سندھ نے اُن کا پرجوش استقبال کیا جبکہ ی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایم کیوایم پاکستان وفاقی وزیر داخلہ انہوں نے کہا کہ ایم پاکستان کے گورنر سندھ نے کراچی میں کہ وفاقی کہ وزیر ایم کی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔