فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی کا دیامر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے آج ضلع دیامر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی، سماجی، ترقیاتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور امن وامان کا جائزہ لیا۔ فورس کمانڈر نے علمائے کرام، امن جرگہ کے ممبران اور عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فورس کمانڈر نے دیامر کے علمائے کرام کا علاقے میں امن وامان کے قیام میں کردار کو اجاگر کیا اور اسی طرح اپنی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ فورس کمانڈر نے جی بی سکاوٹس و ایف سی این اے کے زیر انتظام ہونے والی دیامر والی بال سپورٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بعد ازاں انہوں نے بوائز ہائی اسکول جگلوٹ تانگیر کے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے۔
انہوں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں فورس کمانڈر نے علاقے میں نوجوانوں سے خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے فورس کمانڈر کو اپنے بیچ پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے فوج اور نوجوانان کے درمیان رشتہ اور مضبوط ہو گا۔ اپنے دورے کے دوران فورس کمانڈر نے تانگیر میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پاک فوج اور جی بی سکاوٹس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا بھی جائزہ لیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فورس کمانڈر نے جائزہ لیا انہوں نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دورے کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔
پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری