بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہبازشریف جلسے سے خطاب کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ہے کہ خارجی طا قتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔ خوارجیوں کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں ، ملک کی ترقی اور خوشحا لی کا سفر جاری رکھنے کے لیے دہشت گرد ی کا سر کچلنا ہو گا ۔ ترقی کے میدان میں بھارت کو پیچھے نہ چھو ڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔ وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ جلسہ عام
سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے ،محمد نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے ۔ ترقی اب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف دن رات پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ جنوبی پنجاب کا سا تھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ ہم نے جنوبی پنجاب کا کوٹہ ہمیشہ زیادہ رکھا ۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں کینسراسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے کہا ہم نے عوام کو روزگار دینے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔ پورے پنجاب میں اسپتالوں کا جال بچھایا ۔ا سکالر شپس اور لیپ ٹاپس دیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صحت ، تعلیم اور انڈسٹری کیلیے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ اب اسی کام کو مریم نواز جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا اقتدار سنبھالا تو مہنگائی عروج پر تھی ، مہنگائی آج دو فیصد پر ہے ۔ پا لیسی ریٹ بائیس فیصد سے کم ہو کر بارہ فیصد پر ہے ۔ انہوں نے کہا نوازشریف نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ملک بچانا ہے ۔ آج ہم اس سے سرخرو ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے تمام صو بے برابر ہیں ، تمام صوبوں کی ترقی میرے لیے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیرون ملک دوروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا ۔ عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف جب بھی باہر جاتا ہے پیسے مانگنے جاتا ہے میں نے پوچھا کیا آپ باہر پیسے بانٹنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔ معیشت مستحکم ہو گئی لیکن ابھی اس میں استحکام اور ترقی لانی ہے۔ انہوں نے کہاخارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔خارجی طاقتوں کے کہنے پر بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی ہو رہی ہے ۔ سیکورٹی فورسز جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں اس دہشتگردی کا سر کچلنا ہے کیونکہ جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہنا نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں پاکستان کی زراعت اور صنعت کو ترقی دینے کے لیے دن رات کام کرنا ہے ۔ انہوں نے تونسہ پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔ ہم اتنی محنت کریں گے کہ بھارت کو بھی معاشی تر قی میں پیچھے چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا ہڑتالوں اور دھرنوں سے ہمیشہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ، ہم با توں پر نہیں کام پر یقین ر کھتے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا ہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہباز شریف بھارت کو کی ترقی کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔