کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلزار ہجری تھانے کی حدود سہراب گوٹھ گبول گوٹھ انصاف اسپتال کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح افراد نے ایف آئی اے کے افسر زاہد قیوم کو سینے اور پیٹ پرگولیاں مار کر شدید زخمی کردیا، ملزمان سرکاری افسر کا پستول بھی ساتھ لے گئے ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے افسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی اے افسر اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ سے زخمی شخص زاہد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کا بینک اور سرکاری افسر کے گھرپر حملہ،جانی نقصان

بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بینک اورسرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سوراب میں بینک اورانتظامی آفیسرکی رہائشگاہ پرحملہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازارمیں بینک لوٹا گیا اوت سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کربہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی رہائش گاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بھارت کی پراکسیز نے بھارت کی ایما پر کارروائی کی تاہم ریاست دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی، پولیس اور لیویزعلاقے میں پہنچ گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکےاسے آگ لگادی۔

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر سوراب ہدایت بلیدی شہید
  • فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کا بینک اور سرکاری افسر کے گھرپر حملہ،جانی نقصان
  • حب میں شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک
  • کراچی؛ جائیداد  کے تنازع پربیٹےنے ماں، باپ، ماموں اوربھائی پر گولیاں چلا دیں
  • قربانی کا جانور دیکھنے آیا فوڈ ڈلیوری بوائے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل
  • کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پشاور، پرانی دشمنی پر تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
  • پشین میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
  • بلوچستان : مخالفین کی کار سوار افراد پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق