سرجانی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز 1 حسن بروہی گوٹھ میں 3 سالہ بچہ اسد اللہ ولد محمد فیصل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کو فوری طور پر نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
ٹوبہ ٹیک سنگھ : کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق
مبشر نقوی: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود رجانہ کے قریب 289 گ ب میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
دونوں بہنیں گھر میں کھیل رہی تھیں پنکھے سے کرنٹ لگ گیا، شناخت سات سالہ ایمان فاطمہ چار سالہ دعا فاطمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔