لاہور(صباح نیوز) رہنماءمسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ
ان کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے، دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا، جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر

اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار، کمیٹیوں میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، محمد احمد خان
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • نہریں: پی پی، اپوزیشن کا احتجاج: کثیر پارٹی مشاورت زیر غور، وزیر قانون
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی 
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب