امام حسین علیہ السلام کی زندگی کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے، ڈاکٹر حسین قادری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسینؑ کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا، امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ کی مبارک حیات کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ کی مبارک حیات کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے، بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ امام عالی مقام کی فکر کے مطابق اپنی دینی زندگی بسر کریں۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت کا ایک اہم پہلو، جو عام طور پر کم بیان کیا جاتا ہے، ان کی عملی زندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنے علم، زہد، تقویٰ اور ایثار کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک عملی راہنمائی مہیا کی، جس کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات قرآن و سنت، صداقت، امانت، جرات، غیرت اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوانوں میں حسینی کردار اور اقدار زندہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، شیخ الاسلام رواں صدی کی وہ عظیم علمی شخصیت ہیں جنہوں نے یزیدی کردار کو بے نقاب کر کے حسینیؑ کردار کا احیا کیا اور امت کے نوجوانوں کو یہ تعلیم دی کہ یزید جھوٹ اور حسین حق کا استعارہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام نے اہلبیت اطہارؑ کی عقیدت و مودت کے حوالے سے جو علمی سطح پر تقریری اور تحریری خدمات انجام دیں وہ رہتی دنیا تک حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام امام عالی مقام پروفیسر ڈاکٹر منہاج القرا ن ڈاکٹر حسین نے کہا کہ کہ امام
پڑھیں:
کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے خوف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کرنے سے ڈر لگتا ہے۔
کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور پروگرام کی میزبان کی جانب سے سوال کیے جانے پر اپنی زندگی کا سب سے بڑا خوف بھی بیان کیا۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں انہیں کسی بھی چیز سے ڈرانا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شادی کے سوا کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا، یہ ان زندگی کا سب سے بڑا خوف ہے، جس پر وہ ابھی تک قابو نہیں پا سکیں۔
شادی سے ڈرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کومل عزیز کا کہناتھا کہ انہوں نے بڑے ہوتے ہوئے جو شادیاں دیکھیں وہ بہت بری تو نہیں تھیں لیکن ایسی بھی نہیں تھیں کہ انہیں دیکھنے کے بعد ان کا دل چاہے کہ شادی کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے مالی اور جذباتی خود مختاری ضروری ہے کیونکہ کپڑے، جوتے، زیورات اور بیگز کی چمک دمک صرف چند دن کی ہوتی ہے، اس کے بعد اصل ذمہ داریاں شروع ہوتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اکثر لڑکیاں نوکری چھوڑ دیتی ہیں، کیونکہ گھر والے آج بھی خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر میں کام کرنے والی بہت سی لڑکیاں بھی شادی کے بعد نوکری چھوڑ چکی ہیں جو بہت با صلاحیت تھیں، لیکن ان کے خاندان میں ایسا نہیں ہوتا۔
کومل میر نے مزید کہا کہ جب لڑکیاں مالی طور پر خود مختار نہیں ہوتیں تو جذباتی طور پر خودمختار ہونا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس چیز سے ڈر لگتا ہے لیکن اب وہ آہستہ آہستہ بہترہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ خوف کومل عزیز