پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب، میچ میں شرکت مشکوک؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران نظر نہ آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی، قومی ٹیم نے اسٹیڈیم پہنچ کر رنگ آف فائر میں پریکٹس کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا، کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔
تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس کے لیے نہ جا سکے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ حاصل کی۔ اطلاعات سامنے آئی کہ بابر اعظم نے زکام کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ بابر اعظم میچ کے لیے مکمل فٹ نہیں جس کے باعث وہ پریکٹس سیشن میں نظر نہ آئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ٹاکرا آج 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،
بڑے میچ ٹکٹس کم وقت میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔ کھلاڑیوں نے پاک بھارت میچ کیلئے بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن
پڑھیں:
چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 26 جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے کھلے پن، جامعیت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اور مسابقت کے ساتھ محاذ آرائی کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ذہانت کے فوائد بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
***