ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
--فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔
کراچی میں ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہتھنیوں کے خون ٹیسٹ کروائے تھے، ان میں ٹی بی موجود ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ مقامی ڈاکٹرز اور فور پاز ہتھنیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فی الحال کوئی بڑا جانور نہیں لے رہے۔
گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے ہتھنیوں میں ٹی بی سے متعلق خبر نشر کی تھی۔
عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کا سفاری پارک میں مکمل طبی معائنہ کیا تھا۔
دونوں کی صحت سے متعلق بیان میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہتھنیوں میں ٹی بی کے بیکٹریا موجود ہیں، حتمی رپورٹس میں تصدیق کے بعد علاج 12 سے 18 ماہ جاری رہے گا۔
فورپاز نے صفائی، سینیٹائزیشن اور حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کی درخواست کی تھی، ہتھنیوں کی خوراک میں بہتری اور روزانہ مانیٹرنگ کے لیے تجاویز دی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔