پنجاب کی جیلوں میں پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے
جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خصوصی انتظامات کی جیلوں میں کرکٹ میچ
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6