چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نےبھارت کیخلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنالیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،41 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد رضوان
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہارکرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔ روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ کو تبرکات اور روایتی اعزاز کے طور پر سرخ عَلَم عطا کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی، سلامتی و حفاظت، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کربلا، وہ مقدس سرزمین جہاں حق و باطل کے معرکے میں صبر، استقامت اور قربانی کی روشن مثالیں قائم ہوئیں۔ گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔