پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، قادر مگسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
قادر مگسی(فائل فوٹو)۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔
عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا جہاں کے مسائل پر جیل سے بیان دیتے ہیں، لیکن کینال کے معاملے پر بانی یا پی ٹی آئی قیادت کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے معاملے پر پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے