ایبٹ آباد: معمولی تنازع خونی واقعہ میں بدل گیا، 2 افراد قتل، متعدد گھر نذرآتش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں پارکنگ کے تنازع پر نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں پیش آیا ہے، جہاں اس افسوسناک واقعے کے بعد صورت حال خراب ہے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔
ابیٹ آباد پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟
ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے بتایا کہ بظاہر واقعہ پارکنگ کا ہے، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا شخص گلیات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا چوکیدار تھا اور ساتھ ہی بجلی کا کام بھی کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز گلیات کا مقامی نوجوان اپنی گاڑی سوسائٹی کی پارکنگ میں پارک کرکے گیا تھا، تاہم آج واپس آنے پر چوکیدار سے تلخ کلامی ہوئی۔ چوکیدار نے مبینہ طور پر چاقو سے نوجوان پر حملہ کر دیا، جس سے نوجوان اور ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ چاقو کے وار سے گاڑی پارک کرنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جس پر مقامی افراد جمع ہو گئے، اور قاتل کی تلاش شروع کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی۔
تشدد کے بعد قتل
پولیس افسر نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کے بعد گلیات میں مقامی افراد جمع ہوگئے اور حالات خراب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے کئی گھروں کو بھی نذر آتش کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل واقعے کے بعد عمارت میں روپوش ہو گیا تھا، تاہم مقامی افراد کی جانب سے تلاش کے دوران اس نے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے زخمی چوکیدار پر تشدد کرکے قتل کر دیا جبکہ پولیس کچھ نہ کر سکی۔
حالات قابو میں ہیں
ابیٹ آباد پولیس کے مطابق اب صورت حال کنٹرول میں ہے، پولیس نے کارروائی کرکے اب تک 20 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، جب کہ ایف آئی آر درج کرکے کارروائی مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے کے بعد
پڑھیں:
گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں، تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔