تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ 

جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔

54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام میں بتایا کہ اجیت کمار بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے وہ شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ اجیت کمار اب سے کچھ دن قبل بھی ریسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، اجیت کمار ریسنگ کے اونر ہیں اور وہ پورشے اسپرنٹ چیلنج: ساؤتھ یورپ کومپیٹیشن میں شریک تھے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجیت کمار

پڑھیں:

ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں۔

ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔

ندا ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کر سکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا  اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

فیصل آباد میں لگائے جانے والے کیمپ میں ندا ڈار شامل ہی نہیں تھیں، انہیں اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کے لیے کہا گیا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے منع کر دیا اور کرکٹ سے بریک لے لیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب رکشہ حادثہ، ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی
  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
  • ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار
  • سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • جے این یو طلباء یونین انتخابات کی صدارتی بحث میں پہلگام، وقف قانون اور غزہ کا مسئلہ اٹھایا گیا
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔