اسلام آباد (ویب ڈیسک) پلڈاٹ نے پہلے سال میں وفاقی وزراء کی  ایوان میں کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی پارلیمنٹری کارکردگی سب سے اچھی رہی ۔ 

تفصیل کے مطابق 28 فروری کو قومی اسمبلی کے پہلے سال کے خاتمے سے قبل  پلڈاٹ نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ سال بھر میں وفاقی کابینہ کے اراکین  کی اسمبلی میں موجودگی اور  قانون سازی کے لیے  کردار کیا رہا۔ وفاقی وزراء کا تقرر بنیادی طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہوتا ہے تاہم  وفاقی وزراء کی تعداد کا ایک چوتھائی سینیٹ سے ہو سکتا ہے۔

سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا 

شہبازشریف کی وفاقی کابینہ میں 18 وفاقی وزرا اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت کے طور پر شامل ہیں جبکہ غیر مسلم اقلیتی نمائندگی کا فقدان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے، پلڈاٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جائزہ لیا، پلڈاٹ نے جائزہ کے لیے  دو طریقے استعمال کیے ، پہلا یہ کہ  کونسے وزیر کی حاضری کتنی رہی ، دوسرا یہ کہ کونسا وزیر  پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران کتنا بولا۔ 

آئی ای ای ای پی کا ٹیکنیکل سیمینار 27فروری کو ہو گا ،چئیرمین لیسکو بورڈ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

 پلڈاٹ کے تجزیے میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کا نام سال 2024-2025 کے دوران پارلیمنٹ میں اپنی کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی کابینہ کے سب سے بااثر اور موثر رکن کے طور پر سامنے آیا ہے۔

قانون و انصاف سمیت تین قلمدان رکھنے والے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی اختلاف رائے کے باوجود  آئینی ترامیم اور اہم قانون سازی سمیت حکومت کے قانون سازی کے ایجنڈے میں شامل رہے ہیں اور قومی اسمبلی کے ایک سال کے دوران 38 حکومتی بلوں کی منظوری کا کریڈٹ بھی اعظم نذیر تارڑ کو دیا جاسکتا ہے  جو ماضی کی اسمبلیوں کے پہلے سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ خیال کیے جارہے ہیں ۔ 

پنجاب حکومت کا خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم، لاہور میں جدید ویمن پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں  میں ان کی موجودگی  سب سے زیادہ پائی گئی،دونوں ایوانوں کی مجموعی 157 نشستوں میں سے 89 (57%) میں شرکت کی اور پارلیمنٹ کے پہلے سال کے دوران مجموعی طورپر دونوں ایوانوں میں 17 گھنٹے سے زیادہ بات کی۔

اعظم نذیر تارڑ کے بعد دوسرے نمبر پر وزیر دفاع خواجہ آصف ، تیسرے نمبر پروفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ ، چوتھے پر وفاقی وزیر انڈسٹریز رانا تنویر، پانچویں پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ جبکہ چھٹے پر علی پرویز رہے ۔ 

اجتماعی تقاریب میں مسیحی جوڑوں کی شادیاں بین المذاہب رواداری کی قابل تقلید مثال ہیں:فادر پاسکل پولوس

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ دونوں ایوانوں وفاقی کابینہ پارلیمنٹ کے کے پہلے سال وفاقی وزیر کے دوران سال کے

پڑھیں:

شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی