لاہور:

آسٹریلوی کرٹن یونیورسٹی ، پرتھ سے وابستہ ماہر ارضیات، پروفیسر زینگ زیانگ (Zheng-Xiang Li)نے انکشاف کیا ہے، 5 کروڑ سال بعد آسٹریلیا کا براعظم پاکستان وبھارت سے ٹکرا سکتا ہے جس سے خطے میں عظیم تبدیلیاں آئیں گی۔

یہ طویل مدت لگتی ہے مگر ارضیاتی وقت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ یاد رہے، ہماری زمین مسلسل محو حرکت پلیٹوں یا پرتوں پہ مشتمل ہے جن کے باہمی ٹکراؤ سے زلزلے آتے اور آتش فشاں لاوا اگلتے ہیں۔

آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا پلیٹ کا حصہ تھا، پھر8 کروڑ سال پہلے الگ ہوا اور شمال کی سمت حرکت کرتے انڈین پلیٹ سے ٹکراگیا۔ یوں ’’انڈو آسٹریلین پلیٹ ‘‘وجود میں آئی۔

پروفیسر زینگ کا کہنا ہے، آسٹریلین پلیٹ اب بھی سالانہ 2.

8 انچ کی رفتار سے انڈین پلیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ریڈیوپاکستان میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنایا جائیگا،صوبائی وزیر
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین