وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔
مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ سپن وام ون کنویں سے یومیہ 12.
مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے
سپن وام ون کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا، گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی۔ ماڑی انرجیز کے مطابق ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے جبکہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔
ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گیس و تیل کے نئے ذخائر ماڑی انرجیز وزیرستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیس و تیل کے نئے ذخائر ماڑی انرجیز وزیرستان گیس و تیل کے نئے ذخائر ہائیڈرو کاربن وسائل ماڑی انرجیز
پڑھیں:
بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
میرانشاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے تاہم شمالی وزیرستان پولیس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی پی او شمالی وزیرستان ممش خیل میرانشاہ روڈ