خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پربرفباری و بارش ، سیاح برفباری دیکھنے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔
دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی بن شاہی اور وادی لڑم پرشدید برف باری جاری ہے۔ برف باری سے بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہیں۔ بارش اور برفباری سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ برفباری انجوائے کرنے کے لیے لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔
بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ
ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) کے مطابق بارش کے باعث متعدد علاقوں میں 71 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ پشاور میں 19، بنوں میں 15، خیبر میں 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 12 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثرہوئی۔
اس کے علاؤہ دیگرسرکلز میں بھی بیشتر فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں۔ پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔
بارش کی کمی کے ساتھ ہی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ پیسکو ریجن کے بقیہ فیڈرز پر معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118 پر مفت کال کریں۔ خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش اور کے مطابق
پڑھیں:
پشاور ایئرپورٹ کے قریب مشکوک ڈرون کی پرواز، خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال
پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا خوف یا مودی حکومت کی نئی چال؟ سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے بڑی خبردیدی