Daily Ausaf:
2025-04-26@01:53:18 GMT

اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے بڑافراڈ کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

مہنگائی کے دور میں غریب خاندانوں کیلیے اجتماعی شادی کسی نعمت سے کم نہیں مگر ایک گروہ اسی نام پر غریبوں سے فراڈ کر گیا۔

آج کل مہنگائی کے دور میں جہاں غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل امر ہوتا جا رہا ہے وہاں شادی کے اخراجات برداشت کرنا تو غریب کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔ایسے میں کئی گروپ اجتماعی شادیوں کے سلسلے کو فروغ دے رہے ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر سفید پوش افراد اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے گھر بسا رہے ہیں لیکن بھارت میں ایک نوسرباز گروہ نے اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے ہی فراڈ کر دیا۔دھوکا دہی کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجکوٹ میں ’’رشی ونش سماج‘‘ کے نام پر ایک تنظیم نے اجتماعی شادیوں کا پروگرام مرتب کیا، لیکن جب دولہا اور دلہن اپنے مختصر اہلخانہ کے ہمراہ تنظیم کی بتائی گئی جگہ پہنچے تو وہاں سناٹا چھایا ہوا تھا۔دولہا، دلہن اور ان کے خاندانوں نے کافی دیر تک منتظمین کا انتظار کیا، لیکن ان کا کچھ اتا پتہ نہ چلا جس کے باعث متاثرین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی اور اپنے ساتھ ہونے والے بڑے فراڈ کا انکشاف کر دیا۔

پولیس کے مطابق درخواست گزاروں نے بتایا کہ شادی کرنے کے خواہشمند 28 جوڑوں سے 15 سے 40 ہزار فی جوڑا رقم انتظامات کے نام پر وصول کی گئی اور یہ رقم لے کر وہ گروہ رفو چکر ہوگیا۔راجکوٹ پولیس نے پدمنا نگر اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی منتظم سمیت کل چھ لوگوں کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

ان میں سے دلیپ گوہل، دیپک ہیرانی، اور منیش وٹھل پارا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ہاردک شیشنگیا، دلیپ ورسندا، اور مرکزی ملزم چندریش چھترالا کی تلاش جاری ہے۔پولیس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس اجتماعی شادی کی تقریب کے لیے چند مخیر حضرات سے چندہ بھی لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دولہا اور دلہن کے اہل خانہ سے 15 سے 40 ہزار روپے بھی لیے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے نام پر

پڑھیں:

کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جانبحق ہونیکی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • جہیز سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا
  • جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری
  • دلہن کو اپنے جہیز، تحائف پر مالکانہ حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ