مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے ،جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعلی مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔
چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق89 فیصدسے زائدرہاہے۔ سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے۔مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ ٹرانسپلانٹ کے مریض بچے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔