گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔
خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔
ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔
گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا جی نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
تاہم اب گووندا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ صرف "کاروباری بات چیت" ہو رہی ہیں۔
اداکار گووندا نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے نئے فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جو مسائل دونوں کے درمیان آ گئے ہیں وہ خاندان کے کچھ افراد کے متضاد بیانات کی وجہ سے ہیں۔
یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچوں کے ساتھ الگ اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں جب کہ گووندا اپنے بنگلے میں رہتے ہیں۔
تاہم جب سنیتا سے طلاق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا تھا، "کسی کی مجال نہیں کہ مجھے گووندا سے الگ کرے، ہم بہت خوش ہیں اور میں کبھی بھی اپنے خاندان کو ٹوٹنے نہیں دوں گی‘‘۔
سنیتا نے مزید کہا تھا کہ اب وہ کچھ حد تک غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ گووندا 60 سال کے ہو چکے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے میں مرد بدل جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ سنیتا نے آہوجا نے یہ بھی کہا تھا کہ "میرے اگلے جنم میں گووندا میرے شوہر نہ ہوں‘‘۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھا کہ
پڑھیں:
اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔