کراچی: الآصف اسکوائر پر ڈمپر ڈرائیوروں کا احتجاج ختم، ٹریفک بحال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں کے احتجاج کو متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا۔
سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے سامنے ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈمپر کھڑے کر کے ہائی وے بلاک کر دیا تھا جس کے باعث حیدر آباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈمپر کو روکا گیا تھا اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران سپر ہائی وے پر عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جس کے بعد ڈمپر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے کا کراچی آنے والا ایک ٹریک آلاصف اسکوائر کے سامنے ڈمپرز کو کھڑا کر کے بلاک کر دیا اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق متعلقہ پولیس نے بات چیت کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے احتجاج ختم کرا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈمپر ڈرائیوروں ہائی وے کے بعد کر دیا
پڑھیں:
کراچی میں 1 گھنٹے کے دوران 3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران تین بڑے ٹریفک حادثات ہوئے،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹینکرکی ٹکرسےماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز8میں کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب بلدیہ ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،حادثات میں2افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Post Views: 3